Loading...
 

مفاد عامہ کلب

مفاد عامہ کلب

کیس بہ کیس بنیاد پر Agora Speakers International کسی ایسے  کلب کو، جس میں ویسے تو رکنیت پر پابندی ہو لیکن وہ عوامی مفاد کی خاطر قائم کیا گیا ہو، مفاد عامہ کلب (PIC) کا درجہ دے سکتا ہے ۔  تب بھی جب ان پابندیوں کی بصورت دیگر اجازت نہ ہو ۔

 

مفاد عامہ کلب Agora Speakers International کو کوئی فیس نہیں دیتے، لیکن اپنی مخصوص نوعیت کی وجہ سے رکنیت اور حاضری دونوں پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔

 

مفاد عامہ کلبوں کی کچھ مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

  • سرکاری اداروں میں ایسے کلب جو سرکاری ملازمین تک حاضری محدود رکھتے ہیں۔
  • اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں کلب جو طلباء، اساتذہ، اور/ یا والدین تک حاضری محدود رکھتے ہیں۔
  • اسپتالوں، بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز، شفاخانوں، یتیم خانوں اور بوڑھوں کی رہائش گاہوں وغیرہ میں قائم شدہ کلب۔
  • قید خانوں میں قائم شدہ کلب۔

 

عموماً کسی PIC کو میزبان ادارے کی حدود میں اجلاس کا انعقاد کرنا چاہیے کیونکہ بظاہر اس طرح کے کلب کا قیام ادارے کے مفاد میں ہے اور اسی وجہ سے ادارہ کلب کو بنیادی ڈھانچے کی امداد فراہم کرنے پر راضی ہوتا ہے۔ مثلاً ، کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کے لئے مخصوص کلب جو نیویارک کی کسی لائبریری میں اجلاس کا انعقاد کرتا ہے، اسے PIC کا درجہ حاصل نہیں ہوسکتا۔ 

 

ماسوا جہاں کلب کے ارکان کا تحفظ مقصود ہو یا بیرونی دنیا سے روابط پر پابندی ہو (مثلاً صحت یا سلامتی کی وجوہ سے) ، تمام PICs  کو مستقل بنیاد پر جسمانی طور پر اجلاس کا انعقاد کرنا چاہئے (اگرچہ کبھی کبھار آن لائن اجلاس کی بھی اجازت ہے) . مندرجہ بالا مثال کے تسلسل میں کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کا ایک آن لائن کلب PIC کا درجہ نہیں پا سکتا۔

 

براہ کرم یاد رکھیں کہ عموماً ہم کلب کی میزبانی کرنے والی تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امتیاز نہ برتیں اور Agora کے خصوصی ظوابط سے ہم آہنگ ہوں (اگرچہ مستثنیات بھی ممکن ہیں جیسے ایک جنس والے قید خانے میں قائم کردہ کلب ، یا گھریلو تشدد کے پس ماندگان کے لئے سہارے والا گروپ)۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

براہ کرم PIC  کا درجہ پانے کی درخواست سے پہلے کلب کو محدود کلب کے طور پر رجسٹر کرتے ہوئے اس امر کی نشاندہی کریں کہ آپ PIC کے درجے کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں۔


آپ کو کلب کے میزبان ادارے کی نوعیت کے مطابق مندرجہ ذیل دستاویزات بھی ہمیں برقی طور پر بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔

 

  • PICs  کے لئے، جو سرکاری منظورشدہ تعلیمی تنظیموں میں قائم ہیں:
    • پورا نام ،اپنا اورکلب کے میزبان ادارے کا مکمل جسمانی پتہ۔
    • کلب کے اجلاس کی جگہ (مخصوص عمارت اور کمرے وغیرہ) کی نشاندہی، جو ادارے کی حدود میں ہونی چاہئییں۔
  •  PICs  کے لئے، جو سرکاری اداروں، صحت کی تنظیموں، بچوں کی دیکھ بھال کے مراکز، شفا خانوں، یتیم خانوں، بوڑھوں کی رہائش گاہوں، اور قید خانوں میں قائم ہیں:
    • پورا نام ،اپنا اورکلب کے میزبان ادارے کا مکمل جسمانی پتہ۔
    • تنظیم کی ویب سائٹ۔
    • ذمہ دار فرد کا دستخط کردہ اختیارنامہ جس میں کلب کی تشکیل کی اجازت دی گئی ہو۔ خط میں ذمہ دار شخص کا مکمل نام اور براہ راست رابطے کی معلومات (ادارہ جاتی ای میل اور ٹیلی فون دونوں) کا ہونا ضروری ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ہمیں براہ راست ای میل اور ٹیلی فون کی ضرورت ہے ، نہ کہ ادارہ جاتی عمومی ای میل کی۔ ای میل کو لازماً ادارہ کے ڈومین سے مماثل ہونا چاہئے۔  
  • دیگر تنظیموں میں قائم کردہ PICs کے لئے :
    • اوپر بیان کردہ تمام دستاویزات ، اور:
    • کلب کے بانی کی طرف سےخط، جس میں یہ وضاحت کی گئی ہو کہ وہ کیوں سمجھتا ہے کہ کلب عوامی خدمت انجام دے رہا ہے۔
    • ادارے کے موجودہ خصوصی ظوابط یا چارٹر، جہاں کلب اجلاس منعقد کرتا ہے، اپنی اصل زبان اور انگریزی میں ترجمہ کردہ۔

 

اگر PIC کا درجہ نہیں دیا جاتا تو ...

 

اگر آپ کی PIC  کا درجہ پانے کی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا، توآپ کے پاس بہت سے آپشنز ہیں:

  • فیصلہ کن خط میں بیان کردہ مسائل حل کریں، اور دوبارہ درخواست دیں۔
  • کلب کو محدود کلب کے طور پر متعلقہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ جاری رکھیں۔
  • کلب کو رکنیت کی پابندیاں ختم کرتے ہوئے عوامیکلب میں تبدیل کردیں ۔

 

اگر PIC  کی حیثیت مل جاتی ہے ...

 

مبارک ہو! کلب اب Agora کے پیش کردہ تمام فوائد سے مفت لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

 

"PIC" یا "مفاد عامہ کلب" کا لاحقہ تمام سرکاری Agora دستاویزات میں کلب کے نام سے جوڑا جائے گا۔ (مثلاً" امپرومپچو سپیکرز یا فی البدیہہ مققررین    PIC"  یا Agora Speaker” میڈرڈ PIC  ")۔ چونکہ PIC  میں لفظ C 'سی' پہلے ہی "کلب" کو ظاہرکرتا ہے، اگر اصل نام میں "کلب" کا لفظ شامل ہوتا ہے تواس کے مطابق اس نام کو ڈھال لیا جائے گا۔ مثلاً " بیسٹ اسپیکرز کلب" کو یا تو " بیسٹ اسپیکرPIC " یا " بہترین اسپیکر مفاد عامہ کلب" میں سے ایک میں آپ کی پسند کے مطابق تبدیل کردیا جائے گا۔

 

عموماً PIC کا درجہ ختم نہیں کیا جاتا، لہذا آپ کو تجدید کے کسی بھی طریقہ کار کی ضرورت نہیں ۔ تاہم اگر PIC کے درجہ کے لئے درخواست دیتے وقت استعمال کی جانے والی کوئی سی بھی معلومات کی درستگی ختم ہو جائے توآپ کو نیا ورژن دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت ہو گی۔ مثلاً اگر اب کلب کی تشکیل کا اختیار دینے والا شخص میزبان تنظیم میں کام نہیں کرتا، تو ہمیں کسی نئے عہدیدار کے دستخط سے ایک نئے اختیار نامہ کی ضرورت ہوگی۔

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ PIC نظام کے ساتھ زیادتی نہ ہوAgora Speakers International کبھی کبھار کسی کلب کے  PIC درجے کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے یا آڈٹ کرسکتا ہے اور اضافی دستاویزات کی درخواست کرسکتا ہے۔ اگر کوئی عدم مطابقت پائی جاتی ہے تو کلب کو اس سے نمٹنے کے لئے ایک مخصوص وقت دیا جائے گا۔ اگر اس پر توجہ نہیں دی جاتی تو PIC  کا درجہ منسوخ کردیا جائے گا۔

 

اجلاس کی جگہ

مفاد عامہ کلب اجلاسوں کے لئے اپنی مرضی کی جگہ کا انتخاب کرنے کے لئے آزاد ہیں ، جب تک کہ وہ ارکان سے امتیازی سلوک کی ایک اضافی پرت کے طور پر کام نہ کرے۔

 

 

مہمان اور زائرین

PIC  کلبوں کو Agora Speakers International فاؤنڈیشن کے آفیسران اور Agora Speakers International بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کے آڈٹ ، تعمیل ، اور سرپرستی کے مقصد کے لئے کیے گئے دوروں کو قبول کرنا ہوگا ، جو اجلاس کی جگہ پر ضروری حفاظتی اقدامات سے مشروط ہیں۔

 

PIC  کلب دوسرے مجوعوں جیسے Agora سفیروں ، Agora کلب کے دیگر ارکان وغیرہ سے آنے والے زائرین کو قبول کرنے کا انتخاب اپنی صوابدید پر کرسکتے ہیں۔

 

 

مالی شرائط

مفاد عامہ کلبوں کو اپنے ارکان سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ میزبان تنظیم کو(ؐمفاد عامہ کی خاطر) تمام اخراجات سنبھالنے چاہییں۔

 

چونکہ کوئی فیس نہیں ، لہذا رپورٹنگ کی بھی کوئی پابندی نہیں ۔

 

 

فہرست سازی کی شرائط

عوامی دلچسپی والے کلبوں کے بارے میں درج ذیل معلومات کا اشتراک کیا جاتا ہے ، اور کلب افسران کو انہیں تازہ ترین رکھنا چاہئے۔

 

کلب کی شراکت کردہ معلومات
معلومات کی قسم جن کے ساتھ  شئیر کی جاتی ہیں

کلب کا نام ، نمبر اور تاریخ بنیاد

عوام

اجلاس کا جدول

Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار

اجلاس کی جگہ

عوام

کلب کے افسران اور ان سے رابطے کی معلومات

Agora سفیر اور Agora فاؤنڈیشن کے عہدیدار

فیس کا ڈھانچہ

قابل اطلاق نہیں

کلب کی مالی اعانت

نجی (Agora نگرانی سے مشروط نہیں)

دورہ کرنے پر پابندیاں

عوام

تقریر کے مواد پر پابندیاں

عوام

کلب کی رابطہ معلومات

عوام

انعامات اور بیجز

عوام

کلب کی زبانیں

عوام

   

 

Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری

Agora تعلیمی ماڈل کی پاسداری کے معاملے میں مفاد عامہ والے محدود کلب مندرجہ ذیل استثناءات کے ساتھ عوامی کلبوں  والے قواعد پر ہی عمل پیرا ہوتے ہیں:

  • PIC کلب عوامی کلبوں کی تقریر کے مواد پر عائد کردہ عمومی پابندیوں کے علاوہ بھی تقریر کے مواد کو دلچسپی کے عنوانات تک مزید محدود کرسکتے ہیں، جب تک کہ یہ حدود واضح طور پر رکنیت کی حدود سے متعلق ہوں۔
  • ایسی میزبان پیشہ ورانہ انجمن  یا تنظیم، جو رکنیت کی شرط بھی ہو، کو فروغ دینا قابل قبول ہے۔ مثلاً اگر کوئی کلب ACM سے تعلق رکھنے والے IT پیشہ ور افراد تک رکنیت محدود رکھتا ہے تو کلب کا ACM کو فروغ دینا درست ہے۔

Contributors to this page: agora and prof.saqib .
Page last modified on Saturday July 10, 2021 09:42:55 CEST by agora.